شیخوپورہ میں مریدکے روڈ پر سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ، چار فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیخوپورہ میں مریدکے روڈ پر خیر کی ملیاں کے علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد، 4 کلاشنکوف، 5 پستول ، گولیاں اور 5 موٹر سائیکل برآمدکر لی گئیں ، سی ٹی ڈی نے فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔