counter easy hit

شیخوپورہ: جم میں متنازعہ ویڈیو بنانے کا معاملہ، پولیس بااثر ملزمان پکڑنے میں ناکام

صفدر آباد کے گاؤں رتی ٹبی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہوئے، فرار ملزمان متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

Sheikhupura case of the controversial video in the gym, influential police failed to catch suspects

Sheikhupura case of the controversial video in the gym, influential police failed to catch suspects

شیخوپورہ: جم ویڈیو سکینڈل میں پولیس کے ملزموں کی گرفتاری کے تمام دعوے جھوٹے نکلے۔ 2 مرکزی ملزموں کو گرفتار ہی نہیں کیا گیا جبکہ مزید پانچ بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی او نے گزشتہ روز ملزموں کی گرفتار کا دعویٰ کیا تھا مگر یہ دعویٰ بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔ علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو خود پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا مگر دو ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ صفدر آباد کے گاؤں رتی ٹبی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہوئے۔ فرار ملزمان متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ بچوں کے والدین نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ علاقے میں مزید پانچ 5 بچوں کے ساتھ زیادتی کا بھی انکشاف ہوا ہے جو بااثر ملزمان کیخلاف عدم تحفظ کی وجہ سے اپنی زبان بند کئے ہوئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ شہر میں جم اور کبڈی ٹریننگ سنٹر کی آڑ میں گھناؤنا دھندا کھیل کیا جا رہا تھا، اور جم میں آنے والے بچوں اور لڑکوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو فلمیں بنا کر انہیں بلیک میل کیا جا رہا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website