counter easy hit

ضلع شیخوپورہ کے صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا

Sheikhupura District

Sheikhupura District

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سنٹرل فار پیس اینڈڈویلپمنٹ انیشیٹوز کے زیر اہتمام صحافیوں کی حفاظت کے پروگرام کے تحت ضلع شیخوپورہ کے صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی پی ڈی آئی صبور احمد، پروونشل کوآرڈینیٹر تابش مجاہد اور فوکل پرسن مظفر علی خان نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا استحکام اور جمہوریت لانے والی ایک طاقت ہے کیونکہ یہ عوام کو متوازن اور حقیقی معلومات تک رسائی دیکر جمہوری و آزاد معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، ورکشاپ میں انٹر نیشنل میڈیا اور سپورٹس کے تربیت کاروں نے صحافیوں کو دشوار علاقوں اور مشکل حالات میں صحافت کرنے کی تربیت دی، صحافیوں کو آگاہ کیا گیا کہ تحقیقی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان صحافیوں کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن چکا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں انتہائی مشکل ماحول میں کام کررہے ہیں جبکہ گزشتہ دھائی میں بہت سے صحافی مارے جاچکے ہیں جو آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے تاہم حفاظتی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے صحافتی ذمہ داریاں اداکرنے میں درپیش مشکلات کو کم کیا جاسکتا ہے، اس مقصد کے تحت مذکورہ پروگرام صحافیوں کو رہنمائی فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ جسمانی و تکنیکی ہدایات کے ذریعے اپنے تحفظ کو مقدم رکھ کر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے سکیں ، بہت سے صحافیوں بالخصوص تنازعہ والے علاقوں سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا گیا جنہیں مختلف خطرات اور حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تربیت کے دوران صحافیوں کو صحافت کے متعلق پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ ملکی قوانین ، صحافیوں کیلئے حقوق و قانونی تحفظات اور تنازعات کی حساسیت ، صحافتی غیر جانبداری ، باہمی روابطوں، صحافتی فرائض کی ادائیگی کی پہلے سے تیاری اور موقع پر کرنیوالے ضروری کام واپسی پر رپورٹنگ کرتے وقت جسمانی حفاظت کے پیش نظر رکھے جانے والے اقدامات، صحافتی اخلاقیات اور موجودہ دور میں انتہائی اہم سمجھے جانے والی سائبر سکیورٹی کے تحت اپنی دستاویزات کو رابطوں وغیرہ کو انٹر نیٹ کمپیوٹر موبائل فون پر محفوظ رکھنے کی تکنیکوں کے متعلق بھی انتہائی اہم معلومات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے مزید بتایا کہ سی پی ڈی آئی کے اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں چاروں صوبوں میں 15سوکے قریب صحافیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ عالمی سطح پر اپنائی جانیوالی صحافتی تدابیر اور تکنیکوں کو اپنا کرخطرناک صورتحال سے نبرد�آزماہونے میں کامیاب ہوسکیں۔