شیخوپورہ میں خانپور نہر کے قریب آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت سے ڈپو کی چھت گرگئی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
Sheikhupura, fire due to short circuit in the oil depot
ریسکیو ذرائع کےمطابق خانپور نہر کے قریب لاہور روڈ پر ایک آئل ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آئل اسٹورمقامی پیپر ملز کا ہے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردیں۔