شیخو پورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے افراتفری پھیل گئی، مریضوں کی جان بچاتے ہوئے پانچ نرسیں اور ایک ٹیکنیشن بے ہوش ہو گئے، جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
شیخوپورہ: (یس اُردو) ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں اچانک گیس سلنڈر لیک کر گیا، گیس کے اخراج سے وارڈ میں مریضوں کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی، جبکہ ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ مریضوں کی جان بچانے کے لئے وہاں موجود نرسوں نے اپنی جان داؤ پر لگا دی اور آخری مریض کو وارڈ سے نکالنے تک بہادری سے فرض کی ادائیگی میں مصروف رہیں، اس دوران پانچ نرسیں اور ایک ٹیکنیشن بے ہوش ہو کر گر پڑے، جنہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ دوسروں کے لئے اپنی زندگی داؤ پر لگانے والی بہادر نرسوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔