ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)شیخوپورہ، جہلم و دیگر ز اضلاع میں ہوئے فیملی فیسٹول کا ننکانہ میں بھی انعقاد کیا جائے دہشت کی اس فضاء میں بچو ں و خواتین کے لیے ایسے فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے شہری تنظیمیں ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر شیخوپورہ جہلم و دیگرز اضلاع میں منعقد ہونے والے فیملی فیسٹول سے دہشت گردی کی ایسی فضاء میں نوجوانوں خواتین اور بچوں کو کافی ریلیکس ملا ہے یاد رہے کہ ان تین روزہ فیسٹول میں لوک فنکار ، قوال ،نعت خوان مزاحیہ فنکار وسکولوں کے بچے دلچسپ خاکے پیش کرتے ہیں جبکہ ملک بھر کے منفر د پارچہ جات دستکاری کے نمونے و دیگرز انمول اشیاء فروخت کے ساتھ کھانوں کی مختلف ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں بچوں کے لیے جھولے اور بڑوں کی دلچسپی کا سامان ہونے سے اس فیسٹول کو چار چاند لگتے ہیں ننکانہ کی شہری تنظیموں نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثما ن علی خاں سے اپیل کی ہے کہ فیملی فیسٹول کے انعقاد کو ننکانہ میں جلد یقینی بنا یا جائے تاکہ ننکانہ کے شہری بھی سانحہ مانانوالہ اور موجودہ دہشت گردی کی فضاء کے خوف سے باہر نکل آ ئیں شہریوں نے مزید کہا کہ خواتین و بچوں کے لیے علیحدہ دن مختص کیا جائے جبکہ فیسٹول کے اوقات 12بجے دن سے رات 10بجے تک رکھے جائیں تاکہ ہر طبقہ فکر کے شہری اس فیسٹول میں حصہ لے سکیں۔