شکار پور میں موم بتی سے گھر میں آگ لگ گئی۔ جس سےچار بچے اور تین خواتین جھلس گئیں۔ اسپتال میں دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
شکار پور: (یس اُردو) نواحی علاقے میاں صاحب میں رات کے وقت بجلی جانے کے باعث اہل خانہ نے موم بتی روشن کی اور سو گئے۔ اسی دوران کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے فوری طور پر ہر چیز کو ا پنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے 4 بچے اور 3 خواتین بری طرح جھلس گئیں۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں پر دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔