خواجہ سراؤں کی صدر بندیا رانا نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے ملاقات کی اور ان کو عام انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست دے دی
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) بندیا رانا نے درخواست کی ہے کہ خواجہ سراؤں کیلے عدالتی احکامات اور نئے قانون کے مطابق علحيده شناخت پر فوری انتخابی عمل تیار کیا جائے الیکشن کمیشن براہ راست، بلواسطہ یا مخصوص نشستوں کے ذريعے طریقہ کار کا تعیین کیاجاۓ خواجہ سراؤں کیلے علحيده ووٹر لسٹیں بنائی جائے خواجہ سراؤں کیلے علحيده پولنگ اسٹیشن بنائے جاہیں جہاں اسٹاف بھی خواجہ سراء ہی ہوں خواجہ سراؤں کیلے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینٹ میں کوٹہ مخصوص کیا جائے سیاسی جماعتوں میں خواجہ سراؤں کیلے کوٹہ مخصوص کیاجاے بندیا رانا مطالبہ کیاہے کہ جب خواجہ سراؤں کے بنیادی انسانی حقوق اور علحيده شناخت پر انتخابی طریقہ کار تیار نہیں ہوتا عام انتخابات کو ملتوی کیا جائے