کراچی (ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو ایک طویل پوسٹ کے ذریعے پانچویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے، سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر
شیئر کی جس میں شنیرا اکرم کے ساتھ اْن کے شوہر وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ اکرم ہیں ۔ شنیرا اکرم نے تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو پانچویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، 5 سال قبل آج کے دِن تْم نے میری اور بہت سے لوگوں کی زندگی بدل دی تھی، تْم نے اپنے والد، بھائیوں اور مجھے خوشیاں دیں اور ہمیں خوش ہونے کا موقع دیا۔ شنیرا اکرم نے لکھا کہ تْم ہمارے خاندان کی پہلی پوتی ہو اور جب تْم پیدا ہوئی تھی تو اْس وقت ہمیں انگلینڈ، کینیڈا اور پورے پاکستان کی طرف سے بہت ساری دْعائیں اور تحائف دیے گئے جو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے ہیں.اْنہوں نے لکھا کہ آپ ایک خوبصورت لڑکی ہیں اور مجھے اْمید ہے کہ آپ ہمیں ہمیشہ ایسے ہی خوش رکھیں گی، آپ اپنی زندگی میں جو بھی کریں گی اْس سے ہمیں فخر محسوس کروائیں گی.اْنہوں نے لکھا کہ آپ کے اِردگِرد جو پیار و محبت ہے یہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ایسے ہی رہے گا۔