امریکہ (مجیب الحسن) پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو پالیسی پلاننگ ریویو کمیٹی کا کوارڈینیٹر مقرر کیا ہے یہ کمیٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق پارٹی کے منشور میں اس طرح کی تبدیلیوں کی تجاویز پیش کرے گی۔
تاکہ ملک کی آبادی کے 60 فیصد نوجوانوں کے طبقے کی امنگوں کی آئینہ دار ہونے کے علاوہ کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس حکمت عملی تجاویز دے جسکی چیئرمین، کوچیئرمین اور پارٹی کی اعلیٰ سطحی اجلاس کی منظوری کے بعد پارٹی کے منشور کا حصہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی کمیٹی پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومتوں کے تاریخی کارناموں سے عوام کو روشناس کرانے کی حکمت عملی تیار کرے گی جن سے جمہوریت، وفاق پاکستان اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے کسانوں کے معاشی تحفظ کو کسان دوست پالیسیاں نافذ کرکے یقینی بنایا خواتین کو بااختیار اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے سنگ میل اقدامات کئے۔