کراچی (یس ڈیسک) آصف زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کو متحرک کرنے کی کوششوں میں ہیں مگر پارٹی میں اختلافات بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ شیری رحمان کو پیپلزپارٹی کانائب صدر بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیاہے کہ اس طرح کے فیصلے ہوں گے تو پارٹی میں انتشار ہو گا۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ شیریں رحمان کو پی پی پارلیمنٹیرین کا نائب صدر بنانے پر اعتماد میں نہیں لیاگیا۔