ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے صوبوں کے حقوق سلب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں :رہنما پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو ) سینٹ میں پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو پنجاب کا بجٹ قرار دیدیا جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بجٹ میں موجودہ چیلنجز ، ملکی ترجیحات شامل نہیں ہیں ، بجٹ صرف ایک صوبے اور پرانے پاکستان کے لیے ہے ۔ چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے اے این پی کے سینٹر شاہی سید نے کہا کہ بجٹ میں چھوٹے صوبوں کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیش کیا گیا بجٹ بھی روایتی بجٹ ہے ، یہ بین الاقوامی اداروں کی ہدایت پر تیار ہوا ہے ، بیروزگاری تیزی بڑھ رہی ہے لیکن بجٹ میں ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے ، بجٹ میں پانی یا چھوٹے ڈیمز کا کوئی منصوبہ کا تذکرہ نہیں ، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بجٹ میں موجودہ چیلنجز ، ملکی ترجیحات شامل نہیں ہیں ، بجٹ صرف ایک صوبے اور پرانے پاکستان کے لیے ہے ، صوبوں کے حقوق کو سلب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، ایسے لگتا ہے جیسے بجٹ گزشتہ صدی میں بنایا گیا ہے ، ایسے بجٹ نوے کی دہائی میں نظر آتے تھے ، بجٹ صرف پنجاب کیلئے پیش کیا گیا ہے ، باقی صوبے بجٹ میں کہیں نظر ہی نہیں آرہے ، یہ بجٹ پنجاب کے ذریعے ، پنجاب کی خاطر ، پنجاب کیلئے بنایا گیا ہے ،یہ بجٹ ریاست کے خلاف سازش ہے ، پتہ نہیں چل رہا یہ بجٹ سیاسی ہے یا وفاقی ، جو حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے آئی تھی ، 642 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ دے رہی ہے ۔