لاہور: پی سی بی کے سبکدوش چیرمین شہریار خان نے نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
Sheryar Khan Congratulations to Najar Sethi on choosing as chairman
پی سی بی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین شہریار خان نے نجم سیٹھی کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کیا گیا، امید ہے کہ نجم سیٹھی کی تجربے اور رہنمائی میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی اور عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کا خاتمہ ہو گا۔ واضح رہے کہ شہریار خان 2 مرتبہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، پہلی مرتبہ دسمبر 2003 سے اکتوبر 2006 تک وہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہے جبکہ دوسری بار مئی 2014 میں چیئرمین بنے اور اب مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔