ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )انجمن جعفریہ( رجسٹرڈ) سٹی ننکانہ کے سالانہ انتخابات مکمل ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن جعفریہ (رجسٹرڈ) سٹی ننکانہ کے گزشتہ روز سالانہ انتخابات مکمل جس میں متفقہ طور پر پیر سید ابرار حسین شاہ کو صدر منتخب کرلیا جبکہ سرپرست و کوارڈنیٹر ارشد حسین بٹ ، ارشد علی بٹ، جنرل سیکرٹری عدیل قمر ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر اسد حسین ، نائب صدر سید اسد عباس گردیزی ، سید امجد حسین شاہ ، حکیم اظہر علی ، فنانس سیکرٹری صاحبزادہ سید توقیر حسین شاہ ، جوائنٹ سیکرٹری سید نیاز علی شاہ ، لیگل ایڈوائزر سید عمران زیدی ایڈووکیٹ ، سالار ماتمیاں طارق حسین رندھاوا ، آڈیٹر سید قلب عباس شاہ جبکہ سیکیورٹی کے انچارج ڈاکٹر قمر حسین قرار پائے یہ انجمن 20فروری 2018تک اپنے فرائض سرانجام دے گی ۔