لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل کھاریاں ،لالہ موسیٰ کے زیراہتمام آیت اللہ باقر النمر کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزاء کا اہتمام مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ لالہ موسیٰ میں کیاگیا،قرآن خوانی کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عالم دین پروفیسرعابدحسین اور علامہ سیدمحمدحسنین کاظمی نے کہاکہ مجاہد عالم دین نے آل سعود کی بیعت سے انکار کرکے شہادت کو گلے لگا لیااورکربلاء کی یادتازہ کردی ،انہوں نے کہاکہ سعودی شاہی خاندان کیخلاف تنقیدکو حرمین شریفین کیخلاف تنقیدقراردینااور اس سے حرمین شریفین کوخطرہ قراردینادرست نہیں ،شیعہ قوم کا بچہ بچہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی حفاظت کیلئے کٹ مرنے کو تیارہے،انہوں نے کہاکہ پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت تو کی لیکن آیت اللہ باقرالنمر کے قتل پر ایک لفظ تک نہیں کہا، جو کہ قابل مذمت جانبدار ی اور حکومت کے سعودی مظالم میں شریک ہونے کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے قراردادکے ذریعے مطالبہ کیا کہ عوام کو جمہوری حقوق دیے جائیں، اور سعودی عرب میں بسنے والے شیعیان حیدر کرار کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ روضہ رسول پر درود وسلام پڑھنے پرپابندی کو ہٹایا جائے اور میلادالنبی کی محفل منعقد کرنے والے عاشقان مصطفی پر ریاستی جبر کو روکا جائے،اس موقعہ پر مولانا سیدمظہرحسین شاہ،آغاعمران علی نقوی،آغامحمدحسین مطہری،مولاناغلام حسین سمیت شیعہ عوام کی کثیرتعدادموجودتھی،تاہم شیعہ علماء کونسل کی مرکزی قیادت پر احتجاجی مظاہرہ نہ کیاگیا۔