counter easy hit

شکارپور: نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی ، لڑکی جاں بحق

Shikarpur

Shikarpur

آگ لگنے سے گھر میں موجود 17 سالہ لڑکی ارم شیخ زندہ جل گئی جبکہ لڑکی کا بھائی شدید زخمی ہو گیا
شکارپور (یس اُردو) شکارپور میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی ، سترہ سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق اور بھائی زخمی ہو گیا ۔
شکار پور میں شاہی باغ کے قریب بدر دین شیخ نامی شخص کے گھر میں نامعلوم افراد نے رات کو گھس کر گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود 17 سالہ لڑکی ارم شیخ زندہ جل گئی جبکہ لڑکی کا بھائی شدید زخمی ہو گیا جسے نازک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔لڑکی کے والد بدر دین شیخ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال شکار پور منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں