ہانگ کانگ ……یوں تو پھول ہمیشہ ہی دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں لیکن ہانگ کانگ میں ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین ہزاروں انوکھے اوردلکش پھولوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ میں ماہرین نے گارڈن میں25ہزارایسے گلاب لگائے ہیں جو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ہیں لیکن خوبصورتی ایسی کہ جو دیکھنے والوں کو حیران کردے۔ہانگ کانگ کے دی لائٹ روز گارڈن میں اپنی نوعیت کی یہ انوکھی آرٹ انسٹالیشن 22فروری تک جاری رہے گی۔