counter easy hit

جرائم کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن وامان کے پھول کھلانا اولین منشور ہے, شفقت محمود بٹ

Former_logo_of_Punjab_Police_Pakistan.svgلالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ)SHOتھانہ صدر لالہ موسیٰ شفقت محمود بٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جرائم کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن وامان کے پھول کھلانا اولین منشور ہے میرٹ اور انصاف کا بول بالا کریں گے ہمارے دروازے لوگوں کے مسائل شکایات سننے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ہم تک پہنچے کیلئے کسی سفارش یا کسی سیاست دان کے فون کی ضرورت نہیں ہے شفقت محمود بٹ نے مزید کہا کہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں واقع تمام دیہاتوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اس کیلئے ہم اپنا کردار ادا کریں گے اہل علاقہ کی خدمت کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جرائم اور کرائم سے وابستہ لوگ منشیات فروخت کرنے والوں کیلئے اس علاقے میں کوئی جگہ نہیں یاتوبہ کرلیں یا یہ علاقہ چھوڑ جائیں