لاہور ( ویب ڈیسک ) پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں تلخ کلامی کے بعد سے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ایسے میں پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں تلخ کلامی کے بعد سے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ایسے میں پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر سے پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی جدید عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں کوہلی کے رویے پرتبصرہ کرنے والوں کو تھوڑی گنجائش نکالنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں جارحانہ رویہ کرکٹ کا حصہ ہوتا ہے۔خاص طور سے جب میچ آسٹریلیا یا نیو زی لینڈ کے ساتھ ہو ۔واضح رہے حال ہی میں بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بدترین رویے والا کھلاڑی قرار دیا تھا۔بعد ازاں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے بھی کوہلی کو بے ادب اور بے وقوف قرار دے دیا۔