counter easy hit

’’‘‘دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے پر شعیب اختر غصہ میں آگئے،بلیاں اور کتے کیوں کھاتے ہو سخت الفاظ میں برس پڑے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے پر شعیب اختر غصہ میں آگئے،سپرلیگ میچز متاثر ہونے پر چینی باشندوں پر برس پڑے۔ شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے چینی باشندوں کی کھانے کی عادات پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کی اس عادت کی وجہ سے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا اور اس سے پاکستان سپر لیگ بھی متاثر ہوئی ہے۔کہتے ہیں کہ ’’بلیاں اور کتے کیوں کھاتے ہو‘‘ سابق بولر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اللہ نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو یہ لوگ کیوں حلال جانور نہیں کھاتے۔ انہوں نے چینی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کیوں چمگاڈر، بلیاں اور کتے کھاتے ہیں اور اس وجہ سے پوری دنیا میں وائرس پھیل گیا ہے۔ شعیب اختر نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتنے سالوں بعد کرکٹ واپس آئی ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان تشریف لائے اور صرف اور صرف ووہان میں رہنے والے چینی باشندوں کے چمگاڈر کھانے کی وجہ سے ہمارے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر میچز کھیلے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت غصہ آتا ہے یہ لوگ عجیب و غریب چیزیں کھاتے ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو بھی خطرے میں مبتلا کردیا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 5 کے بقیہ میچز ختم کردئیے گئے ہیں۔ یادر ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 180 سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں تفریحی مقامات، کھیلوں کی سرگرمیاں، اہم ایونٹس، مزارات پر پابندی عائد ہے جب کہ ساتھ ہی تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ملک کے صرف تین ائیرپورٹس سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website