برسبین: پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک گلے میں انفیکشن کی وجہ سے میچ میں شرکت نہ کر سکے جس کے بعد ان کی جگہ محمد حفیظ کو موقع دیا گیا۔
Shoaib Malik could not play in the match because of a throat infection
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک گلے کے انفیکشن کے باعث شرکت نہ کر سکے جس کے بعد ان کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ محمد عرفان کی وطن واپسی کے بعد ٹیم کوجوائن کرنے والے جنید خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔پاکستان اسکواڈ میں کپتان اظہر علی، شرجیل خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔کینگروز کی پلیئنگ الیون ڈیوڈ وارنر، میتھیو ویڈ، ٹریوس ہیڈ، کپتان اسٹیون اسمتھ، کرس لین، شان مارش، گلین میکسویل، جیمز فالکنر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور بلی سٹین لیک پر مشتمل ہے۔