اسلام آباد ہائیکورٹ نے بدنام زمانہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں نامزد ملزم شعیب شیخ سمیت دیگر کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
=سٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج جسٹس اطہر من اللہ نے پڑھ کر سنایا۔
عدالت نے شعیب شیخ اور دیگر کی بریت سے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ فریقین کے دوبارہ دلائل سننے کے بعد فیصلہ کریں۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتاری سے بچنے کے لیے نئے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا بھی حکم دیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے وفاق کے وکیل راجا خالد سے مکالمہ کے دوران کہا کہ آپ کے دلائل سے متفق ہو کر فیصلہ سنایا۔