counter easy hit

نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کے چونکا دینے والے انکشافات

Shocking revelations of Nawaz Sharif's nephew Yusuf Abbas

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی طلبی کے نوٹس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھیجتے یوسف عباس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیش ہو گئے، یوسف عباس نے بعض سوالات کے جوابات کے لئے مہلت طلب کر لی جس پر انہیں سوالنامہ بھی دیدیا گیا، نواز شریف کی صاحبززادی مریم نواز بھی ایک کروڑ شیئرز کی مالک ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یوسف عباس نے نیب کی ٹیم کے تفصیل سے جوابا ت دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ 1995سے شیئرز ہولڈر ہیں اور باقاعدہ سے ٹیکس جمع کراتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سوال و جواب کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ مریم نواز بھی شوگر ملز میں شیئر ہولڈرز ہیں۔ نیب کی جانب سے شوگر کی برآمد اس کی مد میں رقم کی وصولی کے طریق کار،بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی سوالات کئے گئے۔ذرائع کے مطابق یوسف عباس سے شمیم شوگر مل میں سرمایہ کاری اور قرض کے حوالے سے بھی استفسار کیا گیا ہے اورٹی ٹی کی صورت میں موصول یا بھیجی جانے والی رقوم اورمختلف کمپنیوں کو دئیے جانے والے قرض کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے۔ذرائع کے مطابق یوسف عباس نے بعض سوالات کے بارے میں ریکارڈ سے دیکھ کر جواب دینے کی مہلت طلب کی جس کے بعد انہیں سوالنامہ بھی دیا گیا جس کے بعد وہ نیب آفس سے رخصت ہو گئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی طلبی کے نوٹس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھیجتے یوسف عباس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیش ہو گئے، یوسف عباس نے بعض سوالات کے جوابات کے لئے مہلت طلب کر لی جس پر انہیں سوالنامہ بھی دیدیا گیا، نواز شریف کی صاحبززادی مریم نواز بھی ایک کروڑ شیئرز کی مالک ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یوسف عباس نے نیب کی ٹیم کے تفصیل سے جوابا ت دئیے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کی کوششوں کے لیے پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان جو اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ میں صدر ٹرمپ کو یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امن کے قیام کی کوششوں کے لیے پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ اب افغانستان میں چار دہایوں کے بعد امن قائم کیا جائے‘‘ ۔اس سے پہلے انہوں نے اپنے ایک تویٹر پیغام میں کہا کہ میں امریکی صدر کی جانب سے گرم جوش خوش آمدید اور ملاقات پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی جانب سے پاکستان کی بات کو سمجھنے اور وفد کو آسانی فراہم کرنے پر میں انکا شکرگزار ہوں، میںامریکی صدر کی جناب سے ہمیں وائٹ ہاؤس اور اس کے پرائیویٹ کوارٹرز کی سیر کروانے کے لیے وقت نکالنے کی قدر کرتا ہوں۔اب انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان مین امن کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جب وزیراعثم عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تو امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے۔ر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہپاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا تو ایک ہفتے میں افغان جنگ جیتی جا سکتی تھی لیکن میں جانوں کا ضیاع نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website