ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ پر وقت کی پابندی کرنا انہوں نے اکشے کمار سے سیکھا، لوگ بچپن میں انہیں مٹھو کہہ کر چھیڑتے تھے۔
پریانکا چوپڑا نے معروف ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کی باتیں شائقین سے شئیر کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ دوسروں کی نقل اتارتی تھی۔ اس لئے لوگ انہیں مٹھو کہہ کر چھیڑتے۔
پریانکا کے مطابق شوٹنگ پر وقت کی پابندی کرنا انہوں نے اکشے کمار سے سیکھا۔ وہ بڑی ہوکر انجینئر بننا چاہتی تھیں۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ اعتراض، کرش اور برفی ان کی کیرئیر کی بہترین فلمیں ہیں۔