سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دکانیں 7بجے بند ہوں گی، شادی ہالوں میں تقریبات رات 10بجے ختم کرنا ہوں گی ۔متعلقہ محکمے یکم نومبر سے فیصلوں پر عمل کرائیں ۔
یہ ہدایات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدات اجلاس میں دی گئیں۔حکومت سندھ نے شادی کا مینو بھی بتادیا۔کھانے میں سالن ، روٹی، چاول اور میٹھے کی اجازت ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ کاروباری افرادسےبات کرنا شروع کردیں،مجھےروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ چاہیے۔