شورکوٹ (یس ڈیسک) لاہور سے شورکوٹ جانے والی ٹرین راوی ایکسپریس میں شورکوٹ کینٹ اسٹیشن پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے انجن کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔
ڈرائیور نے فوری طور پر انجن کو پسنجر بوگیوں سے الگ کر کے ریسکیو کو طلب کر لیا۔ ریسکیو کے پہنچنے تک مسافر اور ریلوے اہلکار آگ پر قابو پانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔ ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ انجن مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ مسافر معجزانہ طور پر مکمل محفوظ رہے۔