counter easy hit

دنیا کا سب سے چھوٹا کرسمس کارڈ تیار

لندن: برطانوی ماہر نے دنیا کا سب سے چھوٹا کرسمس کارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ایک عام ڈاک ٹکٹ پر ایسے 20 کروڑ کارڈ رکھے جاسکتے ہیں۔

اسے برطانیہ کی نیشنل فزیکل لیبارٹری (این پی ایل) کے ڈاکٹر ڈیوڈ کوکس نے سلیکان نائٹریٹ سے بنایا ہے جس پر پلاٹینم کی باریک پرت چڑھائی گئی ہے۔ اس کارڈ پر برفانی آدمی دیکھا جاسکتا ہے جس کے نیچے ’سیزنز گریٹنگز‘ لکھا گیا ہے جبکہ کارڈ کھلتا ہے اور اس کے اندر بھی مبارک باد کا پیغام تحریر ہے۔

SHORTEST, CHRISTMAS, CARD, PREPARED, ON,, THIS, CHRISTMAS, 2017

ڈاکٹر ڈیوڈ کوکس کے ساتھی ڈاکٹر کِن مینگارڈ نے بھی اس پر کام کیا ہے اور یہ ٹیکنالوجی دیگر بہت سے کاموں کےلیے استعمال ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر مینگارڈ نے کہا ہے کہ ہم نے ایسے آلات استعمال کیے ہیں جو بہت چھوٹی چیزوں کی لمبائی اور چوڑائی وغیرہ ناپنے کے کام آتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی سے ہم نئی بیٹریاں اور سیمی کنڈکٹر آلات بناسکتے ہیں جبکہ اس کے دیگر کئی استعمال ہوسکتے ہیں۔

 

قبل ازیں دنیا کے سب سے چھوٹے کرسمس کارڈ کی چوڑائی 200 مائیکرو میٹر اور لمبائی 209  مائیکرو میٹر تھی لیکن یہ کارڈ اس سے بھی 100 گنا چھوٹا ہے۔ یہ کارڈ اتنا چھوٹا ہے کہ اگر آپ کے پاس اوسط جسامت کا ڈاک ٹکٹ ہے تو اس پر ایسے 20 کروڑ کارڈ سما سکتے ہیں۔

 

SHORTEST, CHRISTMAS, CARD, PREPARED, ON,, THIS, CHRISTMAS, 2017

SHORTEST, CHRISTMAS, CARD, PREPARED, ON,, THIS, CHRISTMAS, 2017

کارڈ کے باہر سیزنز  گریٹنگز کے علاوہ اندر بھی مبارک باد کا پیغام لکھا گیا ہے جسے آئن بیم کی بوچھاڑ سے نقش کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website