لاہور(اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی پر بحث چھڑ گئی،، کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کو فوری طور پر لپتانی چھوڑ دینی چاہیے اور کئی کہہ رہے ہیں کہ ان کو موقع دینا چاہیے ،، اب اس معاملے پر پاکستانی کرکٹ کے سابق 4 کپتانوں نے بھی اپنی رائے دی ہے ،، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں سرفراز سے بہتر کوئی کپتان نظر نہیں آتا۔ وسیم اکرم کہتے ہیں کہ سرفراز کے علاوہ کوئی ہے تو سامنے لے آئیں،، سابق کپتان شاہد آفریدی نے سرفراز کو مشورہ دیا کہ صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر فوکس کریں،، جاوید میانداد اور یونس خان بھی سرفراز احمد کی کپتانی سے نہ صرف مطعمن ہیں بلکہ انہوں نے سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے،، ساری بحث ایک طرف خود سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم ان کی وجہ سے ہارتی رہی تو کوئی انتظار نہیں کرے گا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔