گجرات(مرزا خرم حسنین)شولڈر پرموشن کیس میں سپریم کورٹ نے137پولیس افسران کی تنزلی کا فیصلہ سنا دیا جن میں گوجرانوالہ ڈویثرن کے ڈی پی او ،ایس پی،ڈی ایس پی ،انسپکٹرزعہدے کے افسران شامل ہیں تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے شولڈر پرموشن کا فیصلہ سناتے ہوئے 137پولیس افسران کے تنزلی کے احکامات جاری کر دئیے جس سے پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے فیصلے سے متاثر ہونے والوں میں ڈی پی اوزایس پی حضرات،ڈی ایس پیز،اور انسپکٹرز عہدے کے137افسران شامل ہیں فیصلے سے متاثر ہونے والے پولیس افسران گوجرانوالہ،سیالکوٹ،منڈی بہاولدین۔حافظ آباد،ناروال ااضلاع کے پولیس افسران کی کثیر تعداد ان اضلاع میں تعینات ہے۔