وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم سیاست میں مال بنانے نہیں خدمت کےجذبے سے آئے ہیں،شو باز وزیراعلیٰ کی طرح نہیں کہ ہر منصوبے پر اپنی تصویر لگائوں۔
show baaz wazeer-e-aala nahi kay har mansobay par apni tasveer lagaon, Pervaiz khatak
میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے سوال کیا کہ کیا ملک اس لیے بنا ہے کہ عوام کے لیے کچھ نہ کیا جائے ، انتخاب کے وقت بھڑکیں ماری جائیں؟ انہوں نے وفاقی حکومت سے میٹرو بس سروس کے لئے ریلوے کی زمین نہ دینے کا شکوہ بھی کیا اور کہا کہ ہم میٹرو بس سروس 6ماہ میں مکمل کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کو پولیس، اسپتال اور اسکولوں کو ٹھیک کرنے کا خیال نہ آیا، ہم سیاست میں خدمت کرنے آئے ہیں مال بنانے نہیں۔