ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کے کیس میں ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔
ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کے خلاف 1992ء کے 2 مقدمات کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمات کا ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیاجبکہ ملزم سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت پر مزید دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔ ملزم کے خلاف ہنگامہ آرائی، بلوے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں 1992ء کے دو مقدمات لانڈھی اورکھوکھرا پار تھانوں میں درج ہیں۔