چھوٹے قد والے لوگ ہمیشہ اپنے دوست احباب میں “چھوٹو” کے نام سے مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں
لاہور (یس اُردو)ایسے موقعوں پر چھوٹے قد والوں کے لیے 2 ہی راستے بچتے ہیں یا تو وہ یونہی چھوٹو چھوٹو سنتے رہیں یا پھر ایسے جوتوں کا انتخاب کریں، جن کی مدد سے اُن کا قد لمبا دکھائی دے، لیکن ہر کوئی اونچے جوتے نہیں پہن سکتا کیونکہ اکثر کو حادثے کا خدشہ رہتا ہے۔
لیکن چھوٹے قد والوں کیلئے خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ درست کپڑوں کا انتخاب کر کے لمبے دکھائی ضرور دیں گے۔سیدھی لائنوں یا پٹیوں والے پرنٹ پہننے سے آپ لمبے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ خاص کر سیدھی پٹیوں والی شلواریں آپ کو لمبا دکھانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔ ایک رنگ کے کپڑے جب آپ اوپر سے نیچے تک ایک ہی رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں، تو آپ لمبے نظر آتے ہیں۔
اس لیے چھوٹے قد والے دل چھوٹا نہ کریں بلکہ کپڑوں کا انتخاب کرتے وقت شلواروں کے رنگ اپنے قمیص جیسا رکھنا شروع کردیں۔ قمیض کے لیے وی گلا بنانے سے گردن لمبی لگتی ہے اور اس طرح آپ خود بخود لمبے نظر آئیں گے۔ کھلی کھلی اور لمبی قمیضیں بنانے سے بھی آپ لمبے لگتے ہیں۔ چھوٹی قمیض میں یہ خرابی ہوتی ہے کہ وہ چھوٹے قد کو اور بھی چھوٹا کر کے دکھاتی ہے۔ چھوٹے بیگ جی ہاں، صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ دوسرے سامان بھی آپ کو لمبا دکھانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا قد چھوٹا ہے، تو ایک چھوٹا بیگ ہاتھ یا کندھے پر لینا شروع کردیں۔ یوں آپ کا قد بڑا بڑا دکھائی دے گا ۔