چین کے دارلحکومت بیجنگ میں قومی دن کے موقع پر28میٹر لمبا سنہری پل سڑک کے بیچوں بیچ نصب کیا گیا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سنہری رنگ کے پل کا یہ مجسمہ 20ہزار سنہری اینٹوں سے تیار کیا ہے، جسے اس خاص دن کے موقع پر سینٹرل بیجنگ میں موجود’چینگ ان‘ ایونیو کی راہداری میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
اس دیوہیکل مجسمے کو ‘سلک روڈ آن گولڈن برج کا نام دیا گیا ہے، جسے چین کے ایک معروف آرٹسٹ شو یانگ نے ڈیزائن کیا ہے۔
واضح رہے یہ گولڈن برج اس سے قبل اٹلی میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جاچکا ہے