counter easy hit

شردھا کپور فرحان اختر سے دوستی کی خبروں سے پریشان

Shraddha Kapoor, Farhan Akhtar troubled friendship News

Shraddha Kapoor, Farhan Akhtar troubled friendship News

ممبئی: بھارتی فلم اسٹار شردھا کپور کہتی ہیں کہ وہ اکیلی خوش ہیں اور اپنی فلموں سے محبت میں گرفتار ہیں لیکن ان کی فرحان اختر سے قربت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

بالی وڈ کے وراسٹائل فنکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے بھی اپنی اداکاری سے بہت کم وقت میں کروڑوں دلوں میں جگہ بنالی ہے، شردھا کو اپنی آنے والی فلم راک اسٹار 2 سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن اس وقت وہ اداکار فرحان اختر کے ساتھ قربتوں سے متعلق خبروں پر بہت پریشان ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھاکہ وہ ان فنکاروں میں شامل ہیں جو دوسرے اداکاروں کے ساتھ دوستی کی افواہوں کی وجہ سے متاثر ہوتی ہیں۔ درحقیقت میں اکیلی رہ کر بڑی خوش ہوں اور اپنے کام سے محبت میں مصروف ہوں، میرے والدین مجھے اس قسم کی خبروں پر پرسکون رہنے اوراسے زندگی کا حصہ سمجھنے کی تلقین کرتے ہیں۔

شردھا کپور کا کہنا تھاکہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ فنکاروں کے درمیان قربتوں کی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔ یہ بہت بُری اور غیر منصفانہ بات ہے۔ یہ کسی بھی اداکار کے لیے انتہائی برا ہوتا ہے جباس کی کسی کے ساتھ تعلق کی خبریں شہ سرخی بن کر نظر آتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website