وینس ……ہر سال کی طرح اس سال بھی نہروں کے شہروینس میں 900 سالہ قدیم روایتی سالانہ کارنیول منعقد کیاگیا جس کی رعنائیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔
اٹلی کے شہر وینس میں 13 ویں صدی سے جاری یہ سالانہ میلہ ہزاروں لوگوں کی توجہ کامرکز بنا رہا جس میں شرکت کیلئے یورپ بھر سے لوگ یہاں پہنچے ۔کارنیول میں جہاں ایک طرف روایتی گنڈولا پریڈ(کشتیوں کی پریڈ) کا اہتمام کیا گیا وہیں مقامی افراد کے درمیان منفرد اور دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کرنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیاجس کے شرکاء نے دلکش ماسک اور دیدہ زیب ملبوسات پہن کر پریڈ کو چار چاند لگادئیے، کارنیول 9فروری تک جاری رہے گا۔