counter easy hit

شبر زیدی نے پیسہ وصولی کے لیے حیران کن فارمولا اختیار کر لیا

Shuber Zaidi has adopted a surprising formula for collecting money

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایف بی آر میں اربوں روپے کی کرپشن کے نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے دوست کو اربوں روپے سے نوازنے کیلئے ایف بی آر کے اختیارات ایک نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹوبیکو سکیٹر کو کنٹرول کرے گی اور سگریٹ کمپنیوں اور سگریٹ درآمد کنندگان افسران کی بجائے کمپنی کے مرہون منت ہو جائیں گے، ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے دوست کی کمپنی SICPAاور ARWIN TECK (PVT) کو 5 سال کا ٹھیکہ دینے کے لئے ایک ٹینڈر جاری کیا ہے جس کا عنوان ”الیکٹرانک مانیٹرنگ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم آف ٹو بیکو پروڈکٹ رکھا گیا ہے“ ایف بی آر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا ٹینڈر ہے جس کے تحت سرکاری اختیارات ایک نجی کمپنی کو سونپے جارہے ہیں جو 5 سال تک لائسنس حاصل کرکے سگریٹ ٹوبیکو سیکٹر پر اپنی اجارہ داری قائم رکھے گئی کمپنی کو سالانہ6ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کرے گی اور یہ تمام ریونیو قومی خزانہ میں جانے کی بجائے کمپنی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو گا، اپنی دوست کی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کیلئے ٹینڈر دستاویزات ایسے ہی ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ یہ ٹھیکہ دوست کی کمپنی کو ہی مل سکے، ذرائع سے حاصل ٹینڈر دستاویزات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ٹو بیکو کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے کی ذمہ داری ایک نجی کمپنی کے حوالے کریں گے۔کمپنی کی زمہ داری ہوگی کہ وہ ملک کے اندر50سے زائد ٹوبیکو کمپنیوں سے بنائے جانے والے سگریٹ کے پیک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ایک خاص کوڈ چسپاں کرے گی فیس سگریٹ بنانے والے کمپنیوں سے وصول کرے گی جب کہ فیلڈ میں سرگرم ایف بی آر کے افسران اپنے موبائل فون کے ذریعے اس کوڈ سے معلومات حاصل کریں گے، بظاہر تو یہ ٹیکس چوری روکھنے کے لئے ہے لیکن حقیقت میں شبر زیدی ٹو بیکو سیکٹر کا کنڑول اپنی دوست کی کمپنی کے حوالے کر رہے ہیں، اور سرکاری اختیارات بھی اس نجی کمپنی کو دینے جارہے ہیں، شبر زیدی نے دوست کی کمپنی کو فائدہ دلوانے کیلئے خاموشی کے ساتھ ایک ایس آر او بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت ٹینڈر حاصل کرنے والی نجی کمپنی سگریٹ فیکٹریوں کے گیٹ پر ایک الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تنصیب کرے گی جس کا کنکشن براہ راست ایف بی آر سے ہوگا اس سسٹم کے تحت نجی کمپنی سگریٹ پیک پر ایک سٹمپ چسپاں کرے گی جس کی فیس سگریٹ کمپنی دے گی، ایف بی آر کے ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی اس کام کا ٹینڈر اپنے دوست کی کمپنی دے چکے ہیں تاہم کاغذی کارروائی کےلئے یہ ٹینڈر دیا گیا ہے تاکہ خاموشی اور خفیہ طریقہ سے کئی جانے والے کرپشن کو قانونی تحفظ دیا جا سکے، ذریعے نے بتایا ہے کہ نجی کمپنی کو لائسنس دینے کے بعد سگریٹ کمپنیوں پر نجی کمپنی کی اجارہ داری قائم ہو جائے گی اور سرکاری افسران کا کردار عملاً ختم ہو جائے گا، قومی خزانہ کو اس سیکٹر سے سالانہ117ارب روپے کا ریونیو آتا ہے جو اب نجی کمپنی کی مرہون منت پر ہوگا اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر نے وضاحت نہیں دی ہے، اس تمام کام میں وزیراعظم عمران خان کو اندرھیرے میں رکھا جارہا ہے جب کہ حماد اظہر کو کھڈے لائن لگایا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website