برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) شہداء کربلا نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حق و باطل کی تفریق واضح کر دی، لشکر حسینی سے برسر پیکار یذیدی ٹولے کے پیرو کار آج بھی دنیا میں دہشتگردی، بد امنی ، شر انگیزی اور انتہا پسندی پھیلا نے میں مصروف ہیں ، کربلا معلی میں نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین نے اپنی قیمتی ترین جان کی قربانی دیکر نانا کے دین کا جھنڈا سربلند کردیا اور مسلمانوں کو عظمت بخشی ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف مذہبی سکا لر و انچا ر ج ضیاء الا مہ سنٹر امام شاہد تمیز نے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ جو اللہ رب العزت کی راہ میں شہید ہو تا ہے تو اللہ اسے حیات جا وداں عطا فرماتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ محرم الحرام کے تقدس اور فیوض و برکات کو حاصل کرنے کا حقیقی زریعہ یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادات اور صدقات و خیرات کے معاملا ت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا ئے۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان المبار ک کے بعد 9 اور 10 محرم کے روزوں کا سب سے زیادہ ثواب ملتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ اشوریٰ کے دنوں کو اللہ رب العزت نے اس لیے بھی فضیلت عطا کی ہے کہ اس میں تا ریخ اسلام میں بہت زیادہ رحمتوں کا نزول ہوا ہے 10 محرم الحرام کو حضرت آدم کی توبہ قبول ہوئی ، حضرت نوح کی کشتی کو کنا رے لگایا گیا ،حضر ابراہیم کو خلیل اللہ کا لقب ملا اور انہیں آگ سے محفوظ کیا گیا ، حضرت عیسیٰ کو صلیب سے زندہ آسمان پر اٹھا لیا گیا ، حضرت موسیٰ کلیم اللہ کو فرعون کے لشکر سے محفوظ بنایا گیا اسلیے اس روز اللہ رب العزت کی عبادت و بندگی کا بہت زیادہ اجر ثواب حاصل ملتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ حضرت امام حسین نے اس روز اپنی قیمتی جان کی قربانی دیکر پو ری مسلم امہ کو صبر و برداشت اور شائر اسلام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا لازوال پیغام دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عشق حسین کا دعویٰ کرنے والوں کو چاہیے کہ آپ کے کردار افکار اور عمل کی پیروی کرتے ہو ئے حق و صداقت کا علم بلند کریں۔