فیصل آباد : پنجاب سے گرفتار ہونے والے 5 دہشت گردوں نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی لشکر جھنگوی پنجاب کے نائب امیر ندیم عباس عرف ندیم انقلابی نے کی۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں اٹک اور فیصل آباد سے گرفتار 5 دہشت گردوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا ماسٹر مائنڈ لشکر چھنگوی پنجاب کا نائب امیر ندیم انقلابی ہے۔
فیصل آباد سے گرفتار مبینہ دہشت گرد شعیب چیمہ کا دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ ندیم عباس عرف ندیم انقلابی افغانستان میں مفرور ہے۔