counter easy hit

مشرف کو جانے کی اجازت دینا حکومت کی مجبوری بن گیا تھا :شجاعت حسین

Shujaat

Shujaat

حکومت کیخلاف گو نواز گو کے نعرے تبھی کامیاب ہوں گے جب اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں گی :صدر مسلم لیگ ق کی پریس کانفرنس
لاہور (یس اُردو) مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے ، حکومت کا اجاز ت دینا مجبوری بن گیا تھا ، کہتے ہیں مسلم لیگ نواز میں بھی کوئی مصطفٰی کمال جمال دکھا سکتا ۔ انہوں نے اپوزیشن گرینڈ الائنس کا کیا فارمولہ دیا ۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کسی ڈیل یا معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے ۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بطور جماعت تخریب کار نہیں کہا جاسکتا ۔ چودھری شجاعت حسین نے ایم کیو ایم کے بعد مسلم لیگ نواز کو بھی خبردار کر دیا ۔ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کا فارمولہ بھی چودھری شجاعت حسین بتا دیا ۔ حکومت کے خلاف گو نواز گو کے نعرے تبھی کامیاب ہوسکتے ہیں جب اپوزیشن متحد ہوگی