counter easy hit

ڈی پی ایس کی مخالفت کرنے والے آج اپنے بچوں کو ڈی پی ایس داخل کرانے آرہے ہیں،شہزاداقبال انصاری

shzadaqbal Ansari

shzadaqbal Ansari

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ڈی پی ایس کی مخالفت کرنے والے آج اپنے بچوں کو ڈی پی ایس داخل کرانے آرہے ہیں، ان خیالات کا اظہارممتازمسلم لیگی راہنماء وکوارڈی نیٹرواپڈاکمیٹی شہزاداقبال انصاری نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کیلئے ہوتے ہیں ان پرتنقیدکرنے سے پہلے سوچناچاہئے ،مخالفت برائے مخالفت کے بجائے تنقیدبرائے اصلاح ہونی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ شہراور گردونواح کے ہرفردکیلئے خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال آئندہ بھی ایسے عوامی وفلاحی منصوبے لاتے رہینگے۔