سیالکوٹ(نیوز ڈیسک ) ترجمان پی آئی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ 22مئی بدھ کے روزعارضی طور پر بند کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے مرمت کے باعث آپریشن کے لیے معطل رہے گا اس لیے تمام پروازیں لاہور کے لیے ری شیڈیول کر دی گئی ہیں۔ ائیرپورٹ بند رہنے کی وجہ سے بدھ 22مئی کو شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 210لاہور آئے گی۔ترجمان پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن کے مطابق 22مئی کو سیالکوٹ سے ریاض کے لیے دوطرفہ پروازیں پی کے 755 اور پی کے 756بھی لاہور سے آپریٹ ہوں گی اور کراچی سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 379بھی لاہور پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے مرمت کے باعث عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور بدھ 22مئی کو سیالکوٹ سے جدہ کے لیے دوطرفہ پروازیں پی کے745اور پی کے 746بھی لاہور سے آپریٹ کی جائیں گی۔یاد رہے کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پاکستان کا پہلا ائیرپورٹ ہے جسے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا ہے اور یہ پرائیوٹ ملکیت ہے۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ کے بعد اسلام آباد میں گرین فیلڈ ائیرپورٹ بھی عوام نے نجی طور پر بنایا ہے۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں شروع کی گئی تھیں لیکن بعد میں انہیں بند کر دیا گیا البتہ گزشتہ ماہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کو دوبارہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور دنیا کے مختلف حصوں سے پروازیں سیالکوٹ ائیرپورٹ آ اور جا رہی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ 22مئی بدھ کے روزعارضی طور پر بند کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے مرمت کے باعث آپریشن کے لیے معطل رہے گا اس لیے تمام پروازیں لاہور کے لیے ری شیڈیول کر دی گئی ہیں۔