سائبر کرائم میں ملوث خاتون ملزمہ کو ایف آئی اے نے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا،ملزمہ نے لندن میں مقیم شادی شدہ شخص احسن رانا کو فیس بک پر بلیک میل کیا تھا۔
Sialkot: arrest woman accused of cyber crime
45 سالہ ملزمہ سعدیہ مرزا کو سائبر کرائم کی انسپکٹر حمیرا کنول نے گرفتار کیا، ایف آئی اے نے ملزمہ سعدیہ مرزا کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمہ احسن رانا کے پاکستان میں مقیم بھائی حسن رانا کی مدعیت میں درج کیا گیا، گرفتارملزمہ کو خواتین پولیس اسٹیشن میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائےگا۔