تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گنہ خورد میں دوران پنچایت دو گروپوں کے تصادم میں 16افراد زخمی ہو گئے۔
سیالکوٹ: (یس اُردو) گنہ خورد میں گلی بنانے کے تنازع پر جنرل کونسلر عارف اور ہارنے والے امیدوار شاہد سعید کے گروپوں کے درمیان پنچایت ہو رہی تھی۔ کسی فیصلہ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے دونوں گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ڈنڈوں اور چھریوں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے 16افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔