سیالکوٹ : گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات بھی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کی۔
مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس سے دو شہری شہید اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
گاؤں ڈھول ملانے پر بھی بھارتی بارڈر فورسز کی طرف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پنجاب رینجرز کی طرف سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس سے بھارتی توپخانے خاموش ہو گئے۔