پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاک ویلفئیر فیڈریشن کے ترجمان مظہر اقبال وڑائچانوالہ کے مطابق، سیالکوٹ ایر پورٹ پر پاکستان سے سپین آنے والے پاکستانی سے 25 ہزار روپے ہتھیانے والے ایف آئی اے کے عملہ کے اراکین کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ان اراکین کی معطلی میں پاک ویلفئیر فیڈریشن کے صدر نوید وڑائچ نے خصوصی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ اور صرف یہی نہیں ۔ عملہ کےاراکین نے پاکستانی نوجوان کے والد کو 25 ہزار روپے نقد واپس کر دئے ہیں اور ان سے معافی بھی مانگی ہے۔
مظہر وڑائچانوالہ کے مطابق ، میڈریڈ اور بارسلونا میں موجود سفارتی عملہ کو بھی پاکستانی تارکین وطن کے مسائل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے یقین دلایا۔ کہ سپین میں کہیں بھی مقیم کسی بھی پاکستانی کو کوئی بھی مسئلہ ہوا تو ان کی فیڈریشن کے تمام عہدیداران حاضر خدمت ہوں گے۔ اس تمام معاملہ کی مزید تفصیل سے آگاہ کرنے کیلئے پاک ویلفیئر فیڈریشن جلد متائثرہ نوجوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرے گی۔