سیالکوٹ میں پولیس نوجوان پر مقدمے کے خلاف احتجاج کرتے افراد پر ٹوٹ پڑی۔ شیر جوان خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بیس مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
سیالکوٹ: (یس اُردو) سیالکوٹ پولیس کے گھر میں پولیس ہی کے خلاف مظاہرہ۔ ڈسکہ کے درجنوں رہائشی نوجوان پر مقدمے کیخلاف آواز بلند کرنے نکلے تو ڈی پی او آفس کے باہر میدان لگ گیا۔ پہلے تُو تُو میں میں ہوئی پھر شیر جوان مظاہرین پر ٹوٹ پڑے۔ خواتین کو بھی تھپڑ مارے۔ گرفتار نوجوان عامر کی والدہ ڈی ایس پی مقصود لون کے پاؤں پڑ کر انصاف مانگتی رہی لیکن اہلکار اسے گھسیٹ کر لے گئے۔ مظاہرین پولیس تشدد کے خلاف بھی سراپا احتجاج بنے رہے جن میں سے بیس کو گرفتار کر لیا گیا۔