سیالکوٹ میں گھر آئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی زہریلا ملک شیک پینے سے حالت خراب ہو گئی، تسویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Sialkot: The condition of five people is bad from drinking poisonous milk shakes, hospitalized
سیالکوٹ: تھانہ صدر پسرور کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد 50 سالہ اصغر، 18 سالہ حبیب، 45 سالہ شاہین بی بی اور 80 سالہ اصغر اپنے عزیزوں کے گھر حج سے قبل روانگی کی تقریب کی دعوت دینے گئے، جہاں رشتہ داروں نے انہیں ملک شیک میں زہر ملا کر پلا دیا، جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔ دونوں خاندانوں میں تین ایکڑ اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں افراد کو تسویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔