سیالکوٹ : اقوام متحدہ کے پاکستان بھارت کیلئے ملٹری آبزور گروپ نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری آبزرور گروپ نے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کے زخمی دیہاتیوں سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گروپ کے ارکان نے صالح پور، چھپراراورملانی سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی آبادیوں کا خود جائزہ لیا۔