سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)سیالکوٹ اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاھد عباس نے بتایا ہے کہ 100 سے زائد سرحدی دیہاتوں کو کشیدہ حالات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ھونے کی ھدایات جاری کردی گئی ھیں۔: شہریوں کے لئے ر ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ھیں۔: ریلیف کیمپ بجوات،چپراڑ،ڈالووالی اور راجہ ھڑپال میں قائم کئے گئے ھیں۔
ان کیمپوں میں محکمہ صحت کا عملہ،لائیو اسٹاک کا عملہ،محکمہ مال کا عملہ اور ریسکیو 1122 کا عملہ 24 گھنٹے موجود رھے گا۔
ریلیف کیمپوں میں شہریوں کے لئے کھانے پینے اور مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست کیا گیا ھے۔وزیراعلی پنجاب کی ھدایت پر آج معمولی زخمیوں میں 25 ھزار،شدید زخمیوں میں 75 ھزار اور شہداء کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔