نئے پاکستان میں لوگ قانون کا اتنا احترام بھی نہیں جانتے کہ اپنے ملک کے قائد حزب اختلاف کو بے گناہ سزائیں سناتے رہے، سبط مزمل
پیرس ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صر سبط مزمل نے قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ آنے پر پیرس میں مسلم لیگ ن کے سینئر اور یوتھ ونگ راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے جعلی حکمرانوں کی غیرت وحمیت ہی ختم ہو چکی ہے، ان کی نہ کسی نے اخلاقی تربیت کی ہے اور نہ ہی یہ سیاسی تربیت حاصل کرسکے ہیں ،حالت ان کرائے کے وزیروں کی یہ ہے کہ ن لیگ کے جن سیاسی قائدین کے خلاف یہ لوگ صبح شام الزام تراشی کرتے ہیں ان کا نام لئے بغیران کی خبر شائع نہیں ہوتی ،حکمرانوں کو شریف خاندان کا شکرگزار ہونا چاہیے کی ان کی سیاست نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے چمکتی ہے۔
یہ لوگ آج لیگی قائدین کا نام لینا چھوڑ دیں توان کا کوئی پرسان حال نہ ہو۔لیگی رہنمائوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کی بد زبانی اور بد کلامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،ن لیگ ان کی اس بد زبانی اور بد کلامی کی شدید مذمت کرتی ہے، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو حکمران ڈیل کا لالچ دینا چاہتے ہیں ، وہ قوم کے لیڈر ہیں ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ،حکومت ان سے چل نہیں رہی ملک کو پھر اندھیرں کی طرف دھکیل دیا ہے پانچ مہینے ہوئے اور ہر طرف غیر یقینی کی صورت حال ہے،پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں، ایٹمی قوت کو آج بھکاری کی شکل میں پیش کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں لوگ قانون جیسی بنیادی دستاویز سے بالکل نابلد ہونے کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ محترم شہباز شریف جیسا محسن پاکستان اس پر جھوٹے نیب مقدمات بنا کر ان سے عوامی عہدے چھیننے کی سزا سنانے والوں کو اب شرمندگی کا اظہار کرنا چاہیے